ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب کی سمت بھیجا جانے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا: عرب اتحاد

سعودی عرب کی سمت بھیجا جانے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا: عرب اتحاد

Sun, 07 Feb 2021 18:28:48  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،7فروری (آئی این ایس انڈیا)یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے ایک دھماکا خیز ڈرون طیارے کو تباہ کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کی صبح عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ آج علی الصبح دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ المالکی کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے اس ڈرون طیارے کو بھیجنے کا مقصد مملکت کے جنوبی حصے میں دانستہ اور منظم طور پر شہریوں کا نشانہ بنانا تھا۔

عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ حوثی ملیشیا شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے ذریعے بین الاقوامی انسانی قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ اتحاد کے مطابق مذکورہ خطرات کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے موافق عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے حملوں اور جاسوسی کے مقصد سے ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق یہ ڈرون طیارے ان اجزاء کو جوڑ کر تیار کیے گئے ہیں جو یمن کے باہر سے آئے۔ یہ ڈیزائن اور صلاحیت کے اعتبار سے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں سے مطابقت رکھتے ہیں۔


Share: